زیارت: زیارت شہر کے اکثر سٹریٹ لائٹس خراب شہری حیران و پریشان تفصیلات کے مطابق پچھلے سال زیارت شہر کی خوبصورتی کے لئے لاکھوں کا فنڈ منظور ہو ا تھا جس میں سے اکثر رقم ضائع ہو گیا اور مزید ضائع ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے شہر کے اکثر پارکس ویران پڑے ہوئے ہیں صرف کلر کے لئے چونہ دیا جو کے بارش کے ساتھ ہی اس کا کلر چلا گیا اس کے علاوہ شہر کی پارکوں میں نہ ہی گراسی ہے اور نہ ہی سیر و تفریح یا سیاحوں کے ٹائم گزارنے کی کو ئی چیز موجود ہے بس صرف مٹی موجود ہیں۔
زیارت شہر میں پچھلے سال اکثر سٹریٹ لائٹس نصب تھے لیکن متعلقہ عملے نے وہ سارے لائٹس نکال کر شہر میں سرچ لائٹس لگائے اور وہ بھی انتہائی ناقص قسم کے تھے جو کہ بالکل کچھ ٹائم کے بعد ہی خراب ہو گئے اور عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے ولا لاکھوں کا رقم لوٹ مار کی نظر ہوا عوام میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کہ پہلے شہرکے اکثر لائٹس نکالے پھر ناقص سرچ لائٹس نصب کئے جو کہ بہت ہی کم اور تھوڑی عرصے میں خراب ہوئے شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن متعلقہ محکمے کا عملہ ٹھس سے مس نہیں ہو رہی اور ایک بار پھر مزید رقم آنے کی انتظار میں بیھٹے ہو ئے ہیں تاکہ ایک بار پھر عوامی پیسوں پر ہاتھ ڈالا جا سکے۔
ان تمام تر عوامی مسائل پرگفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی نظریاتی کے ضلعی امیرمولانا عبدالعلیم،پاکستان تحریک انصاف کے سابق آرگنائزر بسم اللہ خان کاکڑ ،پشتون قومی تحریک کے عبدالناصر پشتون ، جمعیت علماء اسلام چینہ پیچی یونٹ کے صدر مولوی نور احمد شاہ حقانی ،مولوی عبد الوہاب ، مفتی محمد اسلم ،نور اللہ خان ،عبدالقاہر ، عبدالفتاح و دیگر کا کہنا تھا کہ وادی زیارت کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرتی حسن سے نوازا ہے سا لہا سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہوتا ہے فنڈز کی فراہمی کے با وجو دبھی زیارت شہر کے تمام سٹریٹ لائٹس خراب ہے۔
میونسپل کمیٹی کو لاکھوں کی مشینری ملی لیکن اس کے باوجود شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں آوارہ کتوں کی بہتات اورسٹریٹ لائٹس کی خرابی کی وجہ سے شام کے وقت شہریوں کو گھروں سے نکلنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکمہ اور ضلعی انتظامیہ فی الفور ایکشن لیتے ہو ئے شہر بھر کے تمام سٹریٹ لائٹس کو درست کرے یا نئے نصب کرے تاکہ شہریوں کو شام کے وقت بازار آنے جانے میں مشکلات درپیش نہ ہوں اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی درستگی سے شہر کی رونقیں بھی بحال ہو جائیگی اور شہر کی قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ حکومتی توجہ بھی مل جائیگی۔