زائرین کی کمی : عمرہ کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں نہیں چلیں گی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) زائرین کی تعداد میں کمی کے باعث پی آئی اے اس سال عمرہ کیلئے خصوصی اضافی پروازیں نہیں چلائے گی۔ پی آئی اے کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ خرم مشتاق کے مطابق اس سال سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی تعداد میں کمی کردی ہے۔

جبکہ سعودی عرب میں قیام کی مدت بھی کم کرکے 15 دن کردی گئی ہے اس لئے پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معمول کی پروازوں کے ذریعہ ہی عمرہ زائرین کو جدہ پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے ہر سال رمضان المبارک میں ملک کے مختلف شہروں سے عمرہ پروازیں چلاتی تھی جس سے اسے زبردست آمدنی بھی ہوتی تھی۔