زائرینِ مقامات مقدسہ کی مشکلات کو حل کیا جائے گا۔ عراقی ناظم الامور

Saeed Rizvi

Saeed Rizvi

راولپنڈی : تحریک القائم پاکستان کے چیئرمین سید سعید الحسن رضوی نے جمہوریہ عراق کے ناظم الاُمور عدنان الماجون سے ملاقات کر کے زائرین مقامات مقدسہ کو پیش آمدہ مشکلات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

ناظم الاُمور نے کہا کہ زائرین کی خدمت ہمارے لئے سعادت ہے۔ اُن کی مشکلات حل کرنے کے لئے ہر مُمکن اقدامات کئے جائیں گے اور اُنہیں آسانیاں فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ناظم الاُمور نے ویزہ کے حصول کیلئے میڈیکل ٹیسٹ میں حائل دشواری کو دور کرنے کیلئے فوری اجازت دی کہ زائر اپنا میڈیکل ٹیسٹ بجائے مخصوص لیبارٹری کے اپنے علاقے کے سرکاری ہسپتال سے میڈیکل سپرانڈنٹ کی تصدیق کے ساتھ کرواسکے گا۔