لاہور (جیوڈیسک) ستر سے نوے تک کی دہائی میں کلاس بیٹنگ بلکہ جارحانہ بیٹنگ کی دہائی ڈالنے والے سر ویوین رچرڈز کو پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مشیر مقرر کیا گیا۔
سست کرکٹ کے دور میں تیز رفتار بلے بازی کو رواج دینے والے رچرڈز کی پاکستان کے لیے قسمت بھی تیز ہو گئی۔ سرفراز الیون کے ساتھ ایسے گھل مل گئے کہ ہیڈ کوچ معین خان کا نام بھی دب سا گیا۔
اسی چاؤ چاؤ میں رچرڈز نے ایک انٹرویو میں ٹیم پاکستان کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا اور جب ان کی نگرانی میں ٹیم ٹاپ پوزیشن میں آئی تو خوشی سے پھولے نہ سمائے اور پاؤں پھسل جانے سے وہ گر بھی گئے۔