نیویارک (جیوڈیسک) خواتین جو ہر میدان میں مردوں پر چھائی نظر آتی ہیں نے اب ایک اور میدان میں مردوں کو شکست دیدی ہے اور وہ میدان ہے اپنی آواز کو زیادہ پرکشش بنانا۔ یہ دلچسپ انکشاف گزشتہ دنوں پینسلوانیا کے البرائٹ کالج کی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
تحقیق کے مطابق خواتین کی آواز کی کم پچ ان کے سائونڈ کو پرکشش بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ مرد بیچارے اگر ایسا کرنے کی کوشش کریں تو انھیں نہ صرف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے بلکہ ان کی آواز پہلے سے بھی زیادہ بھدی ہوجاتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں ہی شعوری اور لاشعوری طور پر اپنی آواز کو پرکشش بنانے کے لیے اسے ہلکا اور تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔