اتفاق فاؤنڈری چار کروڑ روپے کی نادہندہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

لاہور (جیوڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا لیسکو کی ویب سائٹ پر ٹاپ ڈیفالٹرز کی لسٹ میں شریف خاندان کی اتفاق فاؤنڈری چالیس ملین روپے سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ملک بھر کے اداروں کی بجلی کاٹنے والے عابد شیر علی کہاں ہیں۔ یوم شہدا کے حوالے سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ آئیں اپنے شہدا کی آواز بنیں۔