سبی ( محمد طاہر عباس) وائس آف نیو جنریشن سبی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے امن ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی وائس چیئرمین حبیب رند نے کی امن ریلی میں سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ،ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی، کے علاوہ سیاسی، سماجی و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے امن کے پیغام درج تھے امن ریلی کمشنر آفس روڈ ، چاکرروڈ ، ڈبل روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وائس آف نیو جنریشن کے مرکزی وائس چیئرمین حبیب رند ، ضلعی کوارڈینیٹر احتشام رضا ،سید اصغر شاہ،رب نواز کھوسہ ، رمضان سلاچی ، محمد آصف خجک ، ملک اکرم بنگلزئی ،ابراہیم باروزئی، و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن کے قیام کیلئے ہمیں بلا تعصب رنگ و نسل اور مذہب ایک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر امن کیلئے کوششیں کرنی ہونگی امن کو قائم کرنے کیلئے تمام پاکستانیوں کو ایک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔
پاکستان کے معصوم عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں انہوں نے کہا کہ چند روز قبل پشاور میں افسوسناک واقعہ ہوا جس میں معصوم بچوں کو قتل کیا گیا سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کردیا انہوں نے کہا کہ اس امن ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہم شب امن کے داعی ہیں امن سے ہی ایک خوشحال پاکسان بن سکتا ہے۔