آواز کی دنیا کے جا دوگر حسن شہید مرزا انتقال کرگئے

Hasan Shaheed Mirza

Hasan Shaheed Mirza

آواز کی دنیا کی معروف شخصیت اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مشہور صدا کار حسن شہید مرزا طویل علالت کے بعد کراچی انتقال کرگئے۔ آغا حسن عابدی کے حسن انتظاک حسن شہید مرزا کی آواز کو سحر انگیز کہا جاتا تھا اور ان جیسا دوسرا ملنا مشکل نظر آتا ہے۔ حسن شہید مرزا یکم جولائی انیس سو انچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور بہت جلد اپنے کام کا لوہا منوا لیا۔ وہ نہ صرف ریڈیو بلکہ ٹی وی اور اشتہاری دنیا کی بھی ایک معروف آواز بن گئے۔

حسن شہید مرزا نے ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کے ڈراموں میں بھی کام کیا اور لاتعداد دستاویزی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر ان کو امر کردیا۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہوا۔