والوو اوشین ریس، بادبانوں نے سپین میں ڈیرے ڈال لئے

 Volvo Ocean

Volvo Ocean

سپین (جیوڈیسک) والوو اوشین ریس کی تیاری کے لیے بادبانوں نے سپین میں ڈیرے ڈال لیے۔ ٹیموں نے آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے ایونٹ کے لیے گہرے پانیوں میں خوب پریکٹس کی۔ سپین کے ساحل ایلیکینٹ پر والوو یاٹس ریس کی ٹیموں نے میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے خوب پریکٹس کی۔

ٹیموں نے اپنی جہازی سائز کشتیوں میں بادبانی ریس کے لیے تیاریوں کو آخری شکل دی، پریکٹس ایونٹ میں سات رکنی ٹیم ایسپانا سرفہرست رہی۔ یوٹ ریس چوتھے سیزن میں پانچ براعظموں پر اپنا سفر کرے گی۔ والوو اوشین ریس 11 اکتوبر سے ایلیکنٹ ہی کے ساحل پر شروع ہو گی۔