حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آ سکتی ہے۔ ووٹ کے بغیر تبدیلی آرٹیکل 6 کے زمرے میں آئے گی۔
ووٹ کے بغیر کوئی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔ آئین کسی کو ملک میں ٹھہرنے سے نہیں روک سکتا۔ خیبر پی کے حکومت کا پہلا فرض بنتا ہے کہ وہ آئی ڈی پیز کا مسئلہ حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اور وانا میں آپریشن کے دوران متاثرین کو ان ہی علاقوں میں ٹھہرایا گیا تھا۔ تحریک انصاف متاثرین کو احتجاج کرنے پر کیوں مجبور کر رہی ہے۔