بدین (عمران عباس) ووٹ دینا ہمارا فرض ہے، ووٹ قومی امانت ہے اور صحیح ووٹ دینے سے ہی جمہوریت قائم ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے ڈسٹرکٹ کاؤنسل ھال بدین میں الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کی تقریب کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح طریقے سے اندراج کرائے، کیوں کہ ووٹ ملک کی تقدیر بدل دیتے ہیں، اور جن قوموں نے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کیا وہ قومیں ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیئے کہ وہ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں یونین کاؤنسل سطح پر لوگوں کو آگاہی فراہم کریں، سیمینار سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر عبدالزبیر خان، ڈپٹی ڈاریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالقادر چانڈیو، مٹھو مھیری، یاسین تنیو، پروفیسر طفیل چانڈیو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔