مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف صدر زرداری کو آئندہ منتخب کرانے اور ڈرون حملوں کے سوالات پر واضح بات کرنے کی بجائے جواب گول کر گئے، کہتے ہیں کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لئے طالبان سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے ذرائع کے پروگرام دنیا ایٹ ایٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے صدارتی الیکشن میں صدر آصف زرداری کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں پر بھی مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے کوئی واضح موقف نہیں دیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں سابق صدر پرویز مشرف پر کوئی ذاتی غصہ ہے تو وہ معاف کرتے ہیں۔