لالہ موسیٰ (خصوصی رپورٹ)ووٹرز لسٹوں پر یوفون کی لاکھوں غیر قانونی سمیں ایکٹیو کرائے جانے کا انکشاف زیادہ تر سمیں گجرات،لالہ موسیٰ ،شکرگڑھ ،نارووال ،سیالکوٹ کی ووٹرز لسٹوں پر ایکٹیو کی گئیں یہ مکروہ اور غیر قانونی دھندہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے غیر قانونی سمیں زیادہ تر غیر قانونی دھندوں میں استعمال ہو تی ہیں کچھ عرصہ قبل جلالپور جٹاں اور لالہ موسیٰ سے غیر قانونی گیٹ وے بھی پکڑے گئے تھے
ان کو سمیں کون فراہم کرتا ہے تحقیقات پر ہر شے سامنے آجائے گی یوفون کمپنی کی طرف ٹارگٹ سے زائد سمیں فروخت کرنے پر فرنچائز کو ڈبل کمیشن دیا جاتا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے فرنچائز کی طرف سے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں ٹارگٹ پورا نہ ہونے کی صورت میں 3ماہ کے بعد فرنچائز بند کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی کمیشن بھی کم ملتا تھا فرضی ناموں پر غیر قانونی سمیں ایکٹیو کرانے کا معاوضہ فی سم 5 سے 10 روپے اور روزانہ 100 سے 300 سمیں شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک ایک ہی فون سے ایکٹیو کی جاتی تھیں
تحقیقات پر سارا دھندہ کھل کر سامنے آجائے گا تحقیقات کا مطالبہ یوفون فرنچائز کے سابق مینجر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید سنسنی خیز انکشافات کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ فرنچائز کے ایک سابق مینجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یوفون فرنچائز لالہ موسیٰ کے دو غیر قانونی دھندے کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جس کی پہلی قسط قارئین کی خدمت میں پیش ہے انہوں نے بتایا ہے کہ میں گزشتہ دو سال سے یوفون فرنچائز لالہ موسیٰ میں بطور مینجر کام کرتا رہا ہوں اور ہمیں مجبور اً غیر قانونی دھندہ کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا اور اگر کوئی یہ کام کرنے سے انکاری ہوتا تواس پر جھوٹا مقدمہ درج کرادیا جاتا تھا
انہوں نے کہا کہ یوفون فرنچائز لالہ موسیٰ کے ملازمین کو فرنچائز کے مالکان کی طرف سے لالہ موسیٰ ،ضلع گجرات،شکرگڑھ ،نارووال ،سیالکوٹ اور گردونواح کی ووٹرز لسٹوں پر ایک ہی فون سے ایک ہی شخص شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک سمیں ایکٹیو کر کے فرنچائز کو فراہم کرتا تھا فون کے نمبر سے سارا کھیل سامنے آجائے گا سابق مینجر نے بتایا ہے کہ یوفون فرنچائز کو ہیڈ آفس سے زیادہ سے زیادہ سمیں ایکٹیو کرنے اور ٹارگٹ سے زائد سمیں فروخت کرنے پر ڈبل کمیشن دیا جاتا تھا جبکہ 3 ماہ ٹارگٹ پورا نہ ہونے کی صورت میں فرنچائز بند کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کی غیر قانونی سمیں غیر قانونی دھندوں مثلاً لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والوں کو ،چوری کے موبائل کی خریدو فروخت کرنے والوں کو اور غیر قانونی گیٹ وے چلانے والوں کو منہ مانگے داموں پر فروخت کی جاتی تھیں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر تحقیقات کی جائیں تو میں سارے ثبوت فراہم کرنے کو تیار ہوں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مجھ پر اور میرے والد گرامی پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا میں ہر صورت مقدمہ لڑ کر اپنا مؤقف درست ثابت کروں گا۔