پشاور (جیوڈیسک) پشاور گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا کہ پشاور سمیت قبائلی علاقوں اور صوبے بھر میں ووٹرز نے جوش و خروش کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وطن سے محبت اور مستحکم جمہوریت چاہتے ہیں۔
گورنر انجینئر شوکت اللہ نے این اے و ن کیلئے میونسپل انٹر کالج فار گرلز میں قائم پو لنگ اسٹیشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد گورنر نے زرائع سے گفتگو میں کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خوا میں رائے دہندگان نے پر امن انداز میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔