جھنگ (جیوڈیسک) طاہر القادری فیصل آباد سے جھنگ پہنچے تو کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ بھنگڑے ڈالتے کارکن نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ ایوب چوک میں مختصر خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔
ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے۔ جھنگ سے طاہر القادری سیلاب زدہ علاقوں گڑ موڑ اور اٹھارہ ہزاری پہنچے۔ اٹھارہ ہزاری میں انہوں نے متاثرین میں امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا قافلہ رات سلطان باہو میں بسر کرے گا۔