اب ووٹ کی طاقت سے انقلاب لائیں گے، حکمرانوں کا قلعہ قمہ کیا جائیگا، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

جھنگ (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری ان دنوں جھنگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور متاثرین سے اظہار یکجہتی کیساتھ امدادی اشیا بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا قافلہ جب جھنگ کے نواحی علاقے کھواہ پہنچا تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پھول بھی برساَئے۔ اس موقع پر طاہر القادری نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ووٹ کی مدد سے انقلاب لایا جائے گا۔ عوام سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ کہ اقتداد میں آکر غربت سمیت جابر حکمرانوں کا خاتمہ کیا جا ئے گا۔ سب کو یکساں حقوق دینگے جبکہ کسانوں کو زمینیں دے گے تاکہ وہ عزت کی روزی کما سکیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری چنیوٹ اور بھوانہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں سے براستہ پنڈی بھٹیاں اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔