لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مشرقی اقدار کی پامالی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، نوجوان اپنے ووٹ کا حق پوری ذمہ داری سے میرٹ کے مطابق استعمال کریں۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں، مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، خواجہ عمران نذیر، ملک پرویز سمیت وفود نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ خدمت اور شرافت کی سیاست کے قائل ہیں۔
مشرقی اقدار پاکستانی قوم اور معاشرے کا حسن ہیں، ان کی پامالی کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، حمزہ شہباز نے زور دیا کہ نوجوان اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں یہ قوم کی تقدیر مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لئیے بہت اہم ہے۔