این اے 122: ووٹ ٹرانسفر کی انکوائری کیلئے پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) حلقہ این اے 122 میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب میں ووٹ ٹرانسفر ہونے کے معاملے کی انکوائری کے لئے پی ٹی آئی نے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

کمیٹی میں رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال اور انیس علی ہاشمی ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں جب کہ دیگر نمائندوں میں مہر واجد، مہر فیاض اور خرم قریشی بھی ہوں گے۔

یہ چھ رکنی کمیٹی ووٹ ٹرانسفر ہونے کے معاملے کی انکوائری کرے گی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔