لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے سوال پر 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم سے فوری قبل اور اس کے بعد ملک میں نفرت کی بنیاد پر کیے جانے والے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ بات برطانوی پولیس کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 16 جون سے 30 جون تک کے عرصے میں تین ہزار سے زائد ایسے جرائم پولیس کو رپورٹ کیے گئے۔
نیشنل پولیس چیفس کونسل کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ہونے والے ایسے جرائم کے مقابلے میں 42 فیصد زائد ہے۔
اس نوعیت کے سب سے زیادہ جرائم 25 جون کو کیے گئے جن کی تعداد 289 تھی۔