ووٹ کی خرید و فروخت کیخلاف سخت قانون سازی ہونی چاہئے، محمد رضا ایڈووکیٹ

Poor Cleaning Arrangements

Poor Cleaning Arrangements

لاہور (میڈیا ورلڈ لائن) کاہنہ و گردونواح میں صفائی کے ناقص انتظامات، مین فیروزپور روڈسمیت شہری علاقوں میں ہر طرف کچرا پھیل گیا۔ شدید بدبو،دھول،مٹی اورکوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کا جینا مشکل کر دیا۔لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے نشتر ٹائون، یوحنا آباد، دلوخرد، کاہنہ کے علاقہ گجومتہ ،حاجی دی ورکشاپ،شالیمارٹائون،آہلووالی گلی،گرودوارے والی گلی، کچا شہزادہ روڑ،پانچ نمبرسٹاپ،باباریلووالی مسجد،پرناکاہنہ ،صوئے آصل اوردیگرمقامات پر رکھے کوڑادان کئی کئی دن خالی نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے کچرا چھلک کر سڑک پرپھیل جاتا ہے۔کچرے کے گلنے سڑنے کی وجہ سے شہرمیں شدید بدبوکے ساتھ خطرناک بیماریاں پھیلانے والے جراثیم پھلنے پھولنے لگے۔اہل علاقہ شدیدکرب میں مبتلا۔ڈی سی لاہور،لارڈمیئر،ڈپٹی میئراوردیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لنے کا مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (میڈیا ورلڈ لائن) ووٹ کی خرید و فروخت کیخلاف سخت قانون سازی ہونی چاہئے، سیاسی، صحافتی، قانونی، تاجر، سماجی شخصیات، خواتین و عام شہری۔ سینٹ الیکشن کے موقع پرارکان پارلیمنٹ کی خریدوفروخت انتہائی شرمناک عمل اور جمہوریت کے ماتھے پر بدنماداغ ہے۔ووٹ کے تقدس کوبحال کرنے کیلئے فوری طورپرہرسطح کے ووٹ کی خریدوفروخت کیلئے سخت ترین قانون سازی کی جائے۔ان خیالات کااظہارماہرقانون دان محمد رضا ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب سید زاہد حسین وچیئرمین عمرشفیق ملک،چیف ایگزیکٹوزاہدصدیقی،سجاد شاکر،ن لیگی اورمعروف تاجر رہنما رائو ناصر علی خاں،رہنماء پاکستان تحریک انصاف،رضوان اشرف ،رہنماء تحریک لبیک پاکستان،حافظ آصف رضا، چیئرمین ووٹرز اتحادویلفیئریوتھ اعجاز احمدرحمانی،صدر رحمانی ینگ کونسل اکبربھٹی، سماجی کارکن آصف رحمانی،اکرام عرف کاما،سعیدجٹ،مرزافضل بیگ،ملک صابر،اشفاق سلطانی،عثمان یوسف، تنزیلہ واحد،عائشہ فیضان،اقراء فیصل و دیگرنے میڈیاورلڈلائن نیوزایجنسی انٹرنیشل کی جانب ایک سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہریوں کاکہناہے کہ جوشخص دولت کے بل بوتے پرووٹ خرید کاسینٹ یاپارلیمنٹ کاممبر بنے گاوہ ملک وقوم کے ساتھ وفادارنہیں ہوسکتالہٰذاسخت قانون سازی ضروری ہے

امتیازعلی شاکر
03134237099