متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نیحلقہ 128 میں ہونے والے الیکشن میں خواتین پولنگ ایجنٹ سے داد چورنگی پر پولنگ کٹس اور اوریجنل شناختی کارڈ چھیننے پرسخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولنگ ایجنٹوں سے شناختی کارڈ چھیننے والے عناصر شفاف انتخابی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں اور دھاندلی کے ذریعے اپنے مقاصد کو پورا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین پولنگ ایجنٹوں سے پولنگ کٹس اورشناختی کارڈ چھیننے کانوٹس لیا جائے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف وزریوں میں ملوث عناصرکو فی الفور گرفتار کیا جائے۔