ڈبلیو ٹی اے ڈبلز، سابق چیمپئن مارٹینا ہینجز کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم

California

California

کیلفورنیا (جیوڈیسک) پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن مارٹینا کا سفر جنوبی کیلیفورنیا اوپن ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔ سنگلز میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر اور بیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ڈبلیو ٹی اے کے ڈبلز کوارٹر فائنل میں سوئزرلینڈ کی (Martina Hingis) اور سلواکیہ کی (Daniela Hantuchova امریکی جوڑی کا مقابلہ نہ کر سکیں۔

امریکی جوڑی (Raquel Kops) اور (Abigail Spears) نے چار چھ، سات پانچ اور دس تین سے فتح سمیٹی تاہم چھ سال بعد ٹینس کے کھیل میں واپس آنیوالی مارٹینا یو ایس اوپن میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

دوسری جانب سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے عالمی نمبر چار اگنی سیز کا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں بیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا نے پولش حریف (Urszula) کو شکست دی۔