واہگہ باڑدر پر خودکش حملہ میں 60 افراد کی شہادت دھشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد : واہگہ باڑدر پر خودکش حملہ میں 60 افراد کی شہادت دھشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلام دشمن استعماری قوتیں پاکستان میں بدامنی کی فضاء قائم رکھ کر اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کرنا چاہتی ہیں عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنے مثالی اتحاد کے ذریعہ دھشت گردوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیں تھریڈ اور دھشت گردی کی اطلاعات کے باوجود حکمراں اور سیکورٹی ادارے عوام کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پورا ملک حالت جنگ میں ہے اور حکمراں امن کی بانسری بجا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام اسلام آباد کے ناظم شہیر سیالو ی نے واہگہ باڈر پر دھشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے نے کہا کہ ایک طرف باڈر پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری جانب بیرونی ایجنٹ پاکستان کے باڈر پر دھشت گردی کی کاروائیاں کر کے پاکستان کو جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں یہ وقت محبت کی پینگیں بڑھانا کا نہیں بلکہ جرأتمندانہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے واہگہ باڈر پر خودکش حملہ حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے جہاں چڑیا پر نہیں مار سکتی سخت سیکورٹی کے انتظامات ہوتے ہیں خودکش حملہ آور کس طرح وہاں تک پہنچا حکومت اور سیکورٹی ادارے کیوں حملہ آوار کو روکنے میں ناکام ہوئے ہمارے سیکورٹی ادارے اس دوران کیا کرتے رہے ہیں۔