لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے قریب واہگہ بارڈر پر خود کش حملے کے بعد بھارت نے اپنے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے ہیں۔
واہگہ کے پاکستانی علاقے میں خود کش حملے کے بعد بھارت کی جانب سے سرحد پر حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انسپکٹر جنرل بی ایس ایف اشوک کمار کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بھارتی سرحد پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، نہ ہی کوئی بھارتی سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوا۔