لاہور (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر خود کش حملے میں ملوث بابا نامی دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بابا نامی دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد بابا نے واہگہ بارڈر خود کش حملے کیلئے دہشتگردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی اور خود کش بمبار کو اپنے گھر ٹھہرایا تھا۔ واہگہ بارڈر حملے کی منصوبہ بندی ایک سال قبل کی گئی تھی۔
خود کش حملے میں رینجرز کے جوانوں، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔ کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے میں ملوث مبینہ دہشتگرد کی تصاویر جاری کی تھیں۔
کالعدم تنظیم نے دعویٰ کیا تھا کہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملہ حنیف اللہ نامی خود کش بمبار نے کیا تھا۔ خود کش حملے کی فوٹیج وقت آنے پر جاری کرینگے۔