لاہور(جیوڈیسک)رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈر پر مقابلے کے بعد دو منشیات سمگلروں کو ہلاک کر دیا، ملزمان کے قبضے سے گیارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔واہگہ بارڈر پر دس اور گیارہ مئی کی درمیانی شب ہیروئین کے تین سمگلروں نے غیر قانونی طور پر بھارت جانے کی کوشش کی۔
رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکنے کی کوشش کی جس پر سمگلروں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ میں دو سمگلر اشفاق اور زاہد ہلاک ہوگئے۔
جبکہ ایک ملزم شرافت رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ سیکٹر کمانڈر ستلج بریگیڈیئر زاہد احمد رانا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے گیارہ کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔