واہگہ بارڈر پر کسٹمز حکام کیجانب سے اشیائے خورد و نوش کی کلیئرنس میں رکاوٹیں کھڑی کر نے کا انکشاف

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کسٹمز ڈپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے واہگہ کے راستے بھارت سے درآمد کی جانے والی سبزیوں، پھلوں و دیگر جلد خراب ہونے والی اشیا کی کلیئرنس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

جس پر پنجاب حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین سے کلیئرنس میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے کسٹمز حکام کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔