واہگہ بارڈر خود کش حملہ، بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے :برجیس طاہر

Barjees Tahir

Barjees Tahir

سانگلہ ہل(جیوڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملہ شدید قابل مذمت ہے اور اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خود کش حملوں سے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

حکومت محب وطن پاکستانیوں کی مدد سے ملک دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کے بغیر خوشحالی اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا اس لئے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ بھی موجود تھے۔