واہگہ بارڈر ، خودکش حملہ آور کی جیکٹ سے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے گئے

Fingerprints

Fingerprints

لاہور (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر سے ملنےوالی خود کش جیکٹ سے فنگر پرنٹس حاصل کر لیے گئے، حملہ آور اور پنجاب میں لاپتہ افراد کے خاندان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاکہ واقعے کی جڑ تک پہنچا جا سکے ، اس سلسلے میں حساس اداروں نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے ہیں اور 3 مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ، یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے بعد ہونے والے خودکش دھماکے میں 60 سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔