واہگہ بارڈر پر آج بھی پریڈ ہو گی، ترجمان پنجاب رینجرز

Wagah Border Parade

Wagah Border Parade

واہگہ بارڈر (جیوڈیسک) واہگہ بارڈر پر آج بھی قومی جذبے جواں نظر آئیں گے، پریڈ بھی ہو گی، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی گونجیں گے اور عوام رینجرز جوانوں کے ہر اٹھتے قدم کے ساتھ ان کے جذبوں کو سلام بھی پیش کریں گے۔

دہشت گردوں کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، ان پر قابو بھی پائیں گے اور ان کی دہشت پھیلانے کی ہر کوشش ناکام بھی بنائیں گے۔

رجمان پنجاب رینجرز کا کہنا ہے کہ آج بھی پہلے جیسے ولولے، قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ پریڈ ہو گی، نہ صرف شہریوں کو پریڈ دیکھنے کی اجازت ہو گی، بلکہ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی گونجیں گے، میڈیا کو بھی واہگہ بارڈر پریڈ اور خودکش دھماکے کے مقام کی کوریج کی اجازت ہو گی۔