لاہور (جیوڈیسک) واہگہ ریلوے سٹیشن پر بجلی کی بندش سے مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث مسافروں کا بر وقت سامان کلیئر نہ ہو سکا اور سمجھوتہ ایکسپریس رات 7 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوئی علاوہ ازیں سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے گزشتہ روز 258 مسافر پاکستان سے بھارت گئے جبکہ بھارت سے 228 مسافر پاکستان آئے ٹرین کی روانگی اور آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔