ویگن اڈے دوسرے روز بھی بند، مسافر سڑکوں پر خوار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) اندرون شہر میں بھی رکشے منہ مانگا کرایہ موصول کرتے رہے، ریلوے سٹیشن پر رات گئے تک مسافروں کارش لگا رہا لوگوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز بھی ریلوے سٹیشن کارخ کیا لیکن ٹرینوں میں گنجائش سے زائد مسافر ہونے پر مقامی سٹیشن سے سوار ہونے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم شام کے وقت قریبی علاقوں کیلئے وین سروس شروع ہوگئی۔