فیصل آباد (جیوڈیسک) مسافر گاڑیوں سے گیس سینڈرز اتارے جانے کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے ضلع کونسل چوک میں احتجاج کیا اور تین گھنٹے تک ٹریفک کو بلاک کیے رکھا۔ چنیوٹ میں مسافر ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے سترہ افراد کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں سے سلنڈر اتارنے کے احکامات جاری کیے جس کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ٹرانسپورٹر احتجاجی ریلیوں کی شکل میں ضلع کونسل چوک میں جمع ہوئے۔ مظاہرین نے ڈی سی او آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا اور انتظامیہ سے سلنڈر ہٹانے کا مطالبہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ آپریشن کے خاتمے کے اعلان تک احتجاج جاری رہیگا۔ دھرنے کے باعث تین گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔