ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) واہ کینٹ کے علاقہ لوسر شرفو میں قتل کی لرزہ خیز واردات خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ ، بھانجے نے ماموں کے گھر گھس کرتین خواتین ایک تین سالہ بچی سمیت چھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔
ایک خاتون زخمی ، اطلاع پر اایس ایس پی آپریشن راولپنڈی عرفان طارق خان، ایس پی پوٹھوار عتیق طاہر اور مقامی پولیس کے افسران ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل ساجد گوندل ، ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
ملزم موقع واردات سے فرار، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیں،ہلاک ہونے والوں میں ماں بیٹا گھریلو ملازمین خواتین، ملازم مرد اور ملازمہ کی تین سالہ بچی شامل ہیں،شدید زخمی خاتون کی حالت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں خان کا سگا بھانجا حمزہ ولد لیاقت بدھ کی صبح اچانک انکے گھر گھسا اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اطلاعات کے مطابق پہلے وہ ایک گھر میں گھسا اور فائرنگ کے بعد دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں یکے بعد دیگے اس نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والوں میں اسکی سگی خالہ فوزیہ بی بی ، اسکا جوانسال بیٹا احتشام ، گھریلو ملازمہ حنا زوجہ جاوید، رضیہ بی بی مرد ملازم جاوید،اور ملازمہ کی تین سالہ کمشن بچی ثنا شامل ہیں،جبکہ ہلاک ہونے والے احتشام کی بیوی کلثوم کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال جبکہ حالت غیر ہونے پر فوری طور پراسے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسک حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انکے درمیان رشتہ کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ، تاہم گھریلو دشمنی کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لء چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
زخمی ہونے والی خاتون کے مطابق فائرنگ فوزیہ بی بی کے بھانجے حمزہ نے کی ،پولیس نے زخمی خاتون کے بیان قلم بند کر لئے۔
Wah Cantt Firing
Wah Cantt Firing
Wah Cantt Firing
Wah Cantt Firing
Wah Cantt Firing
Wah Cantt Firing
Wah Cantt Firing
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038