لالہ رخ واہ کینٹ میں جشن عید میلاد النبیۖ کا 41واں سالانہ جلوس

 Jaloos Wah Cantt

Jaloos Wah Cantt

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) لالہ رخ واہ کینٹ میں جشن عید میلاد النبیۖ کا 41واں سالانہ جلوس جامعہ رضویہ انوار العلوم واہ کینٹ کے زیر اہتمام مرکز جامعہ رضویہ سے شروع ہو کر قبرستان روڈ سے ہوتی ہوا عید گاہ میں اختتام پذیر ہوا، جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل جامعہ رضویہ انوار العوم واہ کینٹ صاحبزادہ محمود احمد عباسی نے کہا کہ ولادت رسول ۖ کائنات کے لئے باعث رحمت ہے، ہم اسی وقت مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں جب ہم اپنی زندگیوں کو سیرت مصطفیٰ ۖ کے مطابق ڈھال لیں، حضور ساری کائنات کے لئے رحمت بن کر آئے۔

آقا کے جلوس میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک دشمن ہیں،دوالمیال میں ہونے والے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،عید میلاد النبی ۖ کے جلوس میں فائرنگ سے لاکھوں فرزندان اسلام کے دل مجروع ہوئے،مذہبی جلوس میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی رو رعائت کے مستحق نہیں،حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لالہ رخ واہ کینٹ میں عید میلاد النبی ۖ کے جلوس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا محمود احمد عباسی نے مزید کہا کہ آقا کا میلاد منانے ولاے دنیا و آخرت میں سرخرو ہونگے،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سرفراز اصغر ، سلطان شاہ کاظمی، مسلم ملیگ یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی ، صاحبزادہ عثمان ،مولانا منیر عالم ہزاروی، مولانا داود چشتی،پیر سعید نقشبندی،سید ضمیر حسین شاہ،حافظ اعجاز ،نزیر قادری،ذوالفقار ہزاروی،کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،صاحبزادہ محمود احمد عباسی کا کہنا تھا کہ میلاد النبی ۖ کی محافل خیر و برکت اور اللہ کی رضا کا بہترین زریعہ ہیں،انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو یکجا ہوکر یہودکی سازشوں کا جواب دینا ہوگا،دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اور صرف سیرت النبیۖپر عمل پیرا ہوکر ہی ممکن ہے،انھوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی آمد کی خوشی عاشقان مصطفیٰ تا دم مرگ مناتے رہیں گے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر
ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038