ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کی حدود میں غیر قانونی پارکنگ اور گاڑیوں کے شو رومز کی مقرر کردہ حدودسے ہٹ کر لب سڑک گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا کریک ڈاون جاری۔
خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے ، ڈی آئی جی اشرف زبیر صدیقی ، ایس ایس پی احمد مختار خان کی خصوصی ہدائت پر ڈی ایس ، سی پی او ملک الطاف بیٹ کمانڈر فور اور آپریشن انچارج ایڈمن افسر بیٹ فور ایس پی او یوسف استوری کی زیر نگرانی کلین اپ آپریشن میں چھ پٹرولنگ موبائلز، سمیت موٹڑ سائیکل موبائل نے حصہ لیا۔
آپریشن آفیسر یوسف استوری کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسران کی ہدائت پر ہر اتوار کو گاڑیوں کے اتوار بازار جی ٹی روڈ چھاچھی محلہ میں کلین اپ آپریشن کیا جاتا ہے،تاکہ ٹریفک کا تعطل نہ ہوسکے اور نہ ہی عوام الناس کو کسی پریشانی کا سامنا ہو،روڈ کو آپریشن میں شامل افسران ایس پی او شمس اللہ،پی او لال بادشاہ،پی او اسلام دانش ، پی او قاضی حمید،پی او خالد عثمان،پی او نثار احمد، پی او صدیق،پی او رفیع رضا،پی او عارف رشیدو دیگر نے حصہ لیا۔
آپریشن کو کوآرڈینٹ کرنے والے ایس پی او یوسف استوری کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو موقع پر بھاری جرمانے کئے گئے ، تاہم ادہر گاڑیوں کے شو رومز مالکان نے بھی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے مذکورہ آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شو رومز پر آنے والے افراد جو اپنی گاڑیوں میں شو رومز پر گاڑیوں کی خرید کے لئے آتے ہیں۔
موٹر وے پولیس ان کی پکڑ دھکڑ کی بجائے طریقہ کار وضع کرے ،تاکہ انکے کاروبار متاثر نہ ہوں۔