ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اسامہ قاضی نے کہا ہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام پر چوہدری نثار علی خان کی نوازشات کا کوئی شمار نہیں، مزدوروں کے مسائل ہوں یا عوامی مسائل چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ دریا دلی کا ثبوت دیتے ہوئے واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ، شکست کے باوجود واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام کو کروڑوں روپے کے میگا پروجیکٹس دیئے ،واہ کینٹ میں جدید طرز کا جنرل ہسپتال۔ ریسکیو 1122 ، و دیگر ترقیاتی منصوبہ جات ابکی عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔
ایچ ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کا دیرینہ مسلہ حل کر کے انھوں نے مزدور دوستی کا ثبوت دیا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دورا کیا ، اسامہ قاضی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین تنقید برائے تنقید کی بجائے اپنی اصلاح کریں اور چوہدری نثار علی خان کے مثبت کاموں کو سرہانے کی روش اختیار کریں، لولی پاپ کی سیاست سے یہ لوگ اپنا سیاسی قد مزید ڈاون کر رہے ہیں، واہ کینٹ ٹیکسلا کے عوام باشعور ہیں ،انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ انکی نمائندگی کا بہترین حق کون ادا کر رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ کارکنان مسلم لیگ کو چوہدری نثار علی خان کی مدبرانہ ، دلیرانہ قیادت پر فخر ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں واہ ٹیکسلا کے عوام کا نہ صرف بھرپور ساتھ دیا بلکہ ہر ممکن انکی مشکلات کے ازالے کے لئے مربوط قدم اٹھائے ،یہی وجہ ہے کہ واہ کینٹ ٹیکسلا میں مسلم لیگ ن کا گراف بلند ہوا ہے، جبکہ مخالف سیاسی قوتوں کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے اب عوام کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
انھوں نے کاہ کہ ایچ ایم سی کے ملازمین کو گزشتہ سات ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں جس کا نوٹس چوہدری نثار علی خان نے لیا ، اور اب مزدوروں کو امید بندھ گئی ہے کہ انھیں تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی جس کا تمام تر کریڈٹ چوہدری نثار علی خان کو جاتا ہے جنہوں نے مزدوروں کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے معاملہ فہمی سے انکے مسائل حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی،وگرنہ یہاں تو ایچ ایم سی ملازمین کی تنخواہوں کی آڑ میں لوگ اپنی سیاست چمکا نے کی ناکام کوشش کر رہے تھے ، جسے چوہدری نثار علی خان نے اپنی فہم و فراست سے ناکام بنا دیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038