ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) واہ کینٹ لالہ رخ میں چوری راہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ، پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔
پولیس جارئم پیشہ افراد کی گرفتاری کی بجائے عیدی بنانے میں مصروف، چوکی انچارج کے ٹھاٹ باٹ دفتر میں پہلی مرتبہ اے سی فٹ ہوگیا،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے زیادہ پرآسائش دفتر بیڈز صوفی سیٹ چوکی نمبر تین پوری تحصیل میں رول ماڈل بن گئی،چوری راہزنی اور بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی واردتوں سے تو معلوم ہوتا ہے کہ موصوف چوکی انچارج نے بھتہ مقرر کر رکھا ہے جو بھتہ وصول ہوتا ہے۔
اس سے زندگی کی پر کشش مراعات حاصل کر کے زندگی ٹھاٹ اور باٹ سے گزاری جارہی ہے بتایا گیا ہے کہ چوکی نمبر تین میں غیر ملازم افراد کو بھی ڈیرہ ہے جو چوکی انچارج کے عزیزوں میں سے ہیں اور جب چوکی انچارج چوکی میں موجود نہیں ہوتے تو انکے عزیز انکا خلا بطور چوکی انچارج بن کر پورا کرتے ہیں۔
جسکا عام آدمی کو علم تک نہیں،بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے حتیٰ کے ٹیکسلا کے معروف قانون دا ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ بھی ان جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لٹ گئے موصوف جو کہ آفیسر کالونی میں رہتے ہیں،گزشتہ روز اس وقت جب وہ گھر داخل ہورہے تھیکہ نامعلوم ڈاکو آن دھکمے اور دونوں باپ بیٹا کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔
دریں اثنا ڈاکووں نے جامع تلاشی کے بعد پنتالیس ہزار کے قریب رقم اور ہزاروں مالیت کا قیمتی موبائل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے،ادہر لالہ رخ واہ کینٹ میں جون جوں عید کی خرید و فروخت میں اضافہ ہورہا ہیے توں توں چوروں لٹیروں کابھی زور خوب پکڑ رہا ہے،منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں پر ماررکیٹوں میں دندناتے پھرتے ہیں اور خواتین سے پرس چھین کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔
جبکہ راہزنی کی واردتوں میں متعدد مرد خواتین سے موبائل چھینے جاچکے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار یہ جرائم پیشہ افراد تمام دن اور رات مارکیٹوںاور گردونواح میں اپنے شکار کی تلاش میں رہتے ہیںجبکہ پولیس کی جانب سے ان لوگوں کو گرفتار کرنے کی بجائے مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے کوئی شہری اگر ان سے الجھنے کی کوشش کرے تو بر مللا جواب ملتا ہے کہ پولیس کیا کرے گی اسے تو پہلے ہی خاموش کراچکے ہیں۔
اپنی فکر کرو ایسے ماحول میں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، عوامی حلقوں کی جانب سے آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی ، وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ چوکی تین پر فرض شناس افسر تعیات کیا جائے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038