ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل پر سوار باپ ماں اور بیٹے کو بری طرح کچل دیا، حادثہ کے نتیجے میں باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق، والدہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل، ڈاکٹر کے مطابق حالت خطرے بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون یوٹرن کے پاس تیز رفتار ڈپمر نمبریTNT-696جو کہ پشاور سے راولپنڈی کی طرف جارہا تھا۔ماڈل ٹاون کے قریب یوٹرن پر کھڑے موٹر سائیکل پرایک ہی خاندان کے تین افراد کو بری طرح کچل دیا۔
واہ کینٹ کی معروف مذہبی شخصیت حافظ ضیا الرحمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے د س سالہ فرزند اشہد ضیا اور زوجہ شہناز کوثر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا، جبکہ بیوی تاحال موت و حیات کی کشمکش میں پی او ایف ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
المناک حادثہ کا شکار ہونے والے حافظ ضیاالرحمان سابق معزن جامع مسجد واہ کینٹ قاری فرید کے صاحبزادے تھے، پولسی تھانہ صدر واہ کینٹ نے مقدمہ درج کر کے ڈارئیور رحمت اللہ ساکن نوشہرہ کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038