ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ میں یوم تکبیر کے موقع پرموٹر فیلڈ لالہ رخ بستی اوپل چوک سے مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما راجہ سرفرازاصغر ، راجہ شیراز اصغر کے زیر قیادت عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو اواپل چوک سے شرو ع ہوئی اور لالہ رخ بستی مارکیٹ قبرستان روڈ سے ہوتی ہوئی بیریئر نمبر تین سے آوٹ ہوئی اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی نیو سٹی پہنچی جہاں یوتھ کنونشن میں موجود افراد نے ریلی کا پر تپاک استقبال کیا ،واہ کینٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی ریلی تھی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکلوں کے علاوہ گاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریلی میں موجود نوجوانوں نے پورے راستے پر جوش نعرے بازی کی ریلی میں موجود کئی موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ہمراہ چھوٹے ساونڈسسٹم بھی رکھے ہوئے تھے جس میں قومی ملی نغمے ریلی کے جوش کو اور بھی بڑھا رہے تھے،قبل ازیں اوپل چوک سے شروع ہونے والی ریلی یں یونین کونسل لب ٹھٹو کے چئیرمین علی اصغر اعوان ایک بڑے جلوس کے ہمراہ اوپل چوک پہنچے جبکہ یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی نے بھی کوئی کثر اٹھا نہ رکھی سینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ وہ بھی اوپل چوک ریلی میں شامل ہونے کے لئے پہنچے۔
اوپل چوک موٹر فیلڈ پر صبح سے ہی رونق میلہ لگا ہوا تھا ،جبکہ شرکاء کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا وافر مقدار یں بندوسبت کیا گیا تھا جس سے آنے والے حضرات کی بھرپور تواضع کی جارہی تھی،جبکہ اوپل چوک موٹر فیلڈ پر ایک پنڈال سجایا گیا تھا جہاں مسلم لیگ ن کے عشرت علی خان آنے والے مہمانوں کو سٹیج سے خوش آمدید کہہ رہے تھے،توقع سے کہیں زیادہ لوگوں نے اس دن کو شایان شان منانے کے لئے مذکورہ ریلی میں شرکت کی اور اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اوپل چوک میں موٹر فیلڈ میں آنے والے تمام مہمامان گرامی کو راجہ سرفراز ، راجہ شیراز خوش آمدید کہہ رہے تھے ، سید عبداللہ مسعود، ملک جاوید اعوان ، ملک صلاح الدین چوہدری یوسف ،سیف ،چوہدری ندیم ، سید شعیب زیدی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،ادہر راجہ سرفراز اصغر ، راجہ شیراز اصغر ، کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے پنڈال پہنچنے پر مسلم لیگ کے ز عماء نے انھیں خصوصی مبارک باد دی اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر منتظمین کے جذبے کی تعریف کی،یوم تکبیر کے موقع پر موٹر فیلڈ سے نکالی گئی ریلی میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک ایک گھنٹے سے زائد بلاک رہی۔۔