ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ کے علاقہ نیو لالہ رخ کالونی میں حساس ادارے کے افسر کے گھردن دھاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دس لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،دو لاکھ رروپے کے قریب نقدی لے اڑے، گھر میں داخلے کے وقت مین دروازے سے متصل چھوٹے دروازے کو ہاتھ اندر ڈال کر کھولا گیا ، جیولری کے مقام پر پہنچ کر پہلے طلائی زیوارت پر ہاتھ صاف کیا بعد ازاں گن پوائنٹ پر قتل کی دھمکی دیکر اہل خانہ سے باقی مال بٹورا،ڈکیتی میں ،ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے انھیں عبرت ناک سزا دی جائے۔
میجر ساجد امان ملک کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق نیو لالہ رخ واہ کینٹ نذد سی بی گراونڈ مکان نمبرB-314/10 میں دن گیارہ بجے کے قریب تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اس وقت گھر میں جی ایچ کیو میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے میجر ساجد امان کی بوڑھی والدہ، بہن بھابھی اور دو چھوٹے بھائی موجود تھے ڈاکووں نے آتے ہی گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا دریں اثنا انھوں نے عین اس مقام پر واردات ڈالی جہاں طلائی زیوارات موجود تھے، جبکہ بعد ازاں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر قتل کی دھمکی دیتے ہوئے مزید دو لاکھ نقدی بھی لوٹ لی ،اور موقع واردات سے با آسانی فرار ہوگئے۔
ادہر میجر ساجد امان ملک کا کہنا تھا کہ انھیں قوی شبہ ہے کہ گھریلو ملازمین اس واردات میں ملوث ہوسکتے ہیں، ڈاکووں نے بلا خوف و خطر گیارہ بجے سے لیکر ساڑھے بارہ بجے تک گھر کی جامع تلاشی لی، انکا کہنا تھا کہ ڈاکو جدید اسلحہ سے لیس تھے ،اور چہروں پر کسی قسم کو کوئی نقاب بھی نہ تھا،ادہر یہ امر قابل زکر ہے کہ حساس ادارے کے افسر کے گھر جہاں واردات رونما ہوئی اس سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بیریئر تین ہے جہاں سیکورٹی گارڈ اور فوجی اہلکار چوبیس گھنٹے موجود ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ ، حسن ابدال، ترنول0300-5128038