ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ مسلم لیگ ن کی خواتین بھی متحرک ہو گئیں، ایم این اے مسلم لیگ ن آسیہ تنولی کی زیر صدارت پبلک سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن واہ کینٹ لالہ رخ میں خواتین ونگ واہ کینٹ ، ٹیکسلا کی عہدیداران اور ورکرز کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی آسیہ تنولی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں جسے ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، مسلم لیگ ن واحد قوت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا مگر ملک دشمن قوتیں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال کر ملک کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنا چاہتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ خواتین ونگ کا متحرک ہونا نیک شگون ہے ، رابطوں کے لئے گاہے بگاہے خواتین کا اجلاس کیا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرو اکر عوام دوستی کا ثبوت دیا،انشا اللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا،اور ملک دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگیں، ایم این اے آسیہ ناز تنولی نے ملکی سطح پر میاں نواز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میںکہا کہ چوہدری نثار علی خان کی علاقہ میں عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین بھرپور انداز میں میاں نواز شریف اور چوہدری نثار خان کے شانہ بشانہ ہر جدوجہد میں شریک ہونگی،اجلاس میں خواتین کی رکنیت سازی کا بھی آغاز کیا گیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038