ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان زور گا جوڑ پڑا۔ پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنی عمدہ بولنگ سے واٹسن کو پریشان کئے رکھا شارٹ پیچ گیندیں بھی واٹسن کے لئے مسئلہ بن رہیں۔
واٹسن اور وہاب ریاض میں نوک جھوک بھی جاری رہی۔ وہاب ریاض نے ایک موقع پر واٹسن کو فلائنگ کس بھی دی۔ اس سے پہلے وہاب ریاض جب بیٹنگ کے لیے آئے تو تب بھی آسٹریلوی باؤلرز کے ساتھ نوک جھوک ہوتی رہی۔
تاہم وہاب ریاض اور شین واٹسن کی تلخ کلامی پر آئی سی سی نے نوٹس لے لیا اور دونوں کھلاڑیوں کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا۔