وحدت روڈ رمضان بازار ناقص اشیا کی مہنگے داموں فروخت چینی کے سٹال پر لمبی لائنیں

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

لاہور (جیوڈیسک) وحدت روڈ رمضا ن بازار میں ناقص اشیا کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ،چینی کا ایک سٹال ہونے کی وجہ سے عوام لمبی لائنوں میں خوار ہو رہے ہیں ،ریٹ لسٹیں غائب ،پارکنگ کے بھی انتہا ئی نا قص انتظا مات ہیں ۔اس حوالے سے شہریوں نے روز نا مہ دنیا سروے میں شکایات کے انبار لگا دئیے ۔محمد شفیق،احتشا م الحق، منیب،ابوبکر ،وصی ،عمر ان مقبو ل ،کا مر ان، رشید، خر م اقبال ،حارث ،سلما ن ،اکبر علی اور وقا ص نے کہا کہ یہا ں پر چینی کا صر ف ایک سٹا ل لگا یا گیا ہے

شہر ی روزے کی حا لت میں لمبی لائنو ں میں لگ کر چینی خر ید نے پر مجبور ہیں ، انتظا میہ کو کئی مرتبہ سٹا لو ں کی تعداد میں اضا فہ کرنے کا کہا لیکن ارکان اسمبلی اور انتظا میہ عوا م کو لمبی لائنوں میں ذلیل و خوار ہو تے دیکھ کر خو ش ہو رہے ہیں کہ عوا م کا بہت رش ہے، یہی صورتحا ل مر غی کے گوشت کے سٹال پر بھی ہے ،فیئر پر ائس شا پس پر بھی سبزیو ں کا معیار اچھا نہیں ، رمضا ن بازار میں در جہ دو م اور سو م کی سبزیا ں اور پھل فروخت کئے جا رہے ہیں

ان کی قیمت در جہ اول کی وصول کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ضلعی انتظا میہ مکمل طور پر خا مو ش ہے۔ وحد ت روڈ رمضا ن بازار کی پارکنگ کا نظام بھی ناقص ہے جس سے عوا م کو مشکلات کا سا منا ہے ۔کلثو م بی بی، شمیم بی بی، پروین اور زاہدہ نے کہا کہ سستے رمضا ن بازارو ں کے نا م پر عوا م کو بے وقوف بنایا گیا ہے، یہا ں اور عام بازار کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نہیں، مصالحہ جات اور مشروبات کے اوپر کو ئی لیبلنگ بھی موجود نہیں، معیار کو بھی چیک نہیں کیا جا رہا۔

گز شتہ روز آلو کچا چھلکا 65 ،آلو شو گر فری 57 ،آلو انڈ یا 41،پیاز 35،ٹما ٹر 38 ،لہسن دیسی 92 ،ادرک سنگا پور 254،بینگن 25،کھیرا 31،کر یلے 39 ،پھلیا ں 73 ،پھو ل گو بھی 43،اروی 64،گھیا کدو 35، بھنڈی 45،مٹر 104،ٹینڈ ے دیسی 65 ،خو با نی سفید 140،کیلا انڈیا 162،سیب پہاڑی 144،الیچی 200،گر ما 58،انگور 252،آڑو 153 روپے کلو فروخت ہو ئے ۔