کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جمعے کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما راجا ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے۔
کہ مزید سانحات سے بچنے کے لیے کراچی میں پاک فوج کا وزیر ستان طرز کا آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وحدت سیکریٹریٹ کراچی میں علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قومی سیاسی صورتحال ،اسلام آباد دھرنے اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا، علامہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن ناکام ثابت ہوا ہے یہاں بھی وزیرستان طرز کے فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔