راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ 9 سال بعد محفوظ کر لیا، جو کہ آج اڈیالا جیل میں سنایا جائے گا۔
سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی جس میں پراسیکیوٹر ایف آئی اے اور ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے۔
بینظیر قتل کیس میں 6 چالان عدالت میں پیش کئے گئے، سابق صدر پرویز مشرف کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا گیا جس پر الگ ٹرائل چلے گا۔
بینظیر قتل کیس میں سابق سی پی او سعود عزیز، ایس پی خرم شہزاد کی قسمت کا فیصلہ ہوگا جبکہ گرفتار ملزمان شیرزمان، حسنین گل، اعتزاز شاہ، رفاقت حسین اور عبدالرشید کا بھی فیصلہ ہو گا۔