اب تیرا کون انتظار کرے

Wait

Wait

اب تیرا کون انتظار کرے
جو محبت میں کاروبار کرے
اُس پہ اب کون اعتبار کرے
اُس سے امیدِ درگزر کیسی
جو خطائوں کو ہی شمار کرے
ایسا کچھ بھی نہیں کیا ہم نے
جو ہمیں تجھ سے شرمسار کرے
اِس غمِ ہِجر کے خرابے میں
اب تیرا کون انتظار کرے
کاش تُو بھی حصارِ نفرت کو
توڑ کر غم زدوں سے پیار کرے

زریں منور