پیرمحل کی خبریں 11/6/2014

ڈاکونے پٹرول پمپ عملہ کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے لوٹپیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) ڈاکونے پٹرول پمپ عملہ کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے لوٹ کر فرارجبکہ ایک اور واردات میں ڈاکوئوں نے شہری کو موٹرسائیکل سے محروم کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بھسی روڈ پرو اقع رائو پٹرولیم پر تیل ڈلوانے کے بہانے کار میں سوار چار نا معلوم ڈاکوئوں نے عملہ کو تشدد کے بعد یرغمال بناتے ہوئے باتھ روم میں بند کر دیا اورنقدی/ـ 65000روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ ایک اور واردات میں ڈاکوئوں کے تین رکنی گروہ نے شہری محمد یاسین ولد بشیر احمد سکنہ نواب کاٹن سے موٹر سائیکل نمبریTSLـ8327ہنڈا 125ریلوے پھاٹک بائی پاس کے قریب اس وقت چھین لی جب مذکورہ شہری اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ساہیوال کوجا رہا تھا۔ تھانہ پیرمحل پولیس نے دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیگم گورنر پنجاب کے ہمراہ برطانیہ سے آئے دو رکنی وفد کا دورہ پیرمحل
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)بیگم گورنر پنجاب کے ہمراہ برطانیہ سے آئے دو رکنی وفد کا دورہ پیرمحل۔تفصیل کے مطابق بیگم گورنر پنجاب کے ہمراہ برطانیہ سے آئے دو رکنی وفد مسٹر جان اور مٹر ایلین نے تحصیل پیرمحل کے ان دیہات کا دورہ کیا جن کا زیر زمین پانی کڑوا ہونے کی وجہ سے سینکڑوں شہری ہیپاٹائٹس سمیت پیٹ کی دیگر موذی امراض کا شکار ہیں۔اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب نے بتایا کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی کاوشوں سے برطانیہ سے دو لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے جس کے تحت ان دیہات میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے جن دیہات کا زیر زمین پانی کڑوا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آئے دورکنی وفد نے مذکوہ دیہات سے پانی کے نمونہ جات حاصل کر لئے ہیں اور بہت جلد منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔جبکہ عوام کی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبہ جات کو بھی پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور امید ہے کہ تحصیل پیرمحل سمیت صوبہ بھر تمام پسماندہ حلقوں میں میٹھے پانی کی فراہمی سمیت تعلیمی ترقی کیلئے انقلابی اصلاحات نافذ العمل کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر UKسے آئے وفد نے پاکستان آمد پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی قوم جفا کش اور محنتی ہے۔اگر یہاں سے پسماندگی کا خاتمہ کر دیا جائے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ برطانیہ سے آئے ڈاکٹر پرویزاحسن ،میڈم رابعہ ضیاء اور رہنماء مسلم لیگ ن ڈاکٹر کشف ریاض اللہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں نواز شریف حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر گےپیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)میاں نواز شریف حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر گے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار تحصیل صدر مسلم لیگ ن حکیم محمد رفیق ارشد نے تحصیل کونسل کے سبزہ زار پر منعقدہ سینٹری ورکرز کو فراہم کی ٹرالیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے ہمارے شہر کو تحصیل کا درجہ دلوا کر عوام کا دیرنیہ مطالبہ پور کر دیا۔جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے حال ہی میں پیرمحل شہر کیلئے سیوریج لائن کی تعمیر پر 8لاکھ روپے ،تعمیر پختہ سڑک اور پیچ ورک کیلئے 18لاکھ روپے ،سلاٹر ہائوس فیز 1پر 25لاکھ روپے ،تعمیر سہولت بازار فیز 1پر 17.44لاکھ روپے کی منظوری ہوئی اور مذکورہ منصوبہ جات پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے سینٹری ورکرز کو مزید 25ہتھ ریڑھیاں اور دیگر سامان کی فراہمی سے شہر میں صفائی کے انتظامات میں بھی خاطر خواہ بہتری پیدا ہو گی۔تقریب سے تحصیل چیف آفیسر محمد طارق کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کی پیرمحل اور کمالیہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کاوشیں انتہائی تسلی بخش ہیں مگر TMOرانا محمد نواز خاں ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل بھی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے جہاں سینٹری ورکرز اپنا پسینہ بہاتے ہیں وہیں شہریوں کی بھی ذمہپ داری ہے کہ وہ اپنے گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمار پختہ عقیدہ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اگر ہم اس فرمان کو مدنظر رکھیں تو ہم بہت سی موذی امراض سے بھی بچ سکتے ہیں۔جبکہ تقریب سے معززین شہر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیسکو سب ڈویڑن آفس پیرمحل میں تعینات لائن مین فقیر محمد نے محکمہ
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)فیسکو سب ڈویڑن آفس پیرمحل میں تعینات لائن مین فقیر محمد نے محکمہ میں مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر محکمہ کے افسران بالا نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی مقرر کی تھی جن میں مسٹر طارق حنیف قادری ،سب ڈویڑن آفیسر فیسکو کمالیہ مسٹر محمد مسعود افضال ،اسسٹنٹ مینجر فیسکو کمالیہ اور مسٹر محمد یونس L.Sفیسکو سب ڈویڑن کمالیہ شامل ہیں کرپشن کے خلاف انکوائری لیٹر گزشتہ ماہ کی 09ـ05ـ2014کو جاری ہوا مگر تاحال اب تک انکوائری رپورٹ مکمل نہیں ہو سکی۔درخواست دہندہ لائن مین فقیر محمد نے بتایا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انکوائر ی کو مکمل نہیں کیا جا رہا۔اگر انکوائری ٹیم پیرمحل آتی ہے تو فیسکو سب ڈویڑن آفس مین تعینات دیگر اہلکار جن کے خلاف درخواستیں گزاری گئی ہیں جان بوجھ کر غائب ہو جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میر ی وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی اور محکمہ کے افسران بالا سے پر زور اپیل ہے کہ انکوائری ٹیم کا سامنا نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے محکمہ واپڈا کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔