اس وقت عدلیہ یا فوج نہیں، عوام امپائر ہیں، حامد میر

Hamid Mir

Hamid Mir

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان کے خطاب اور تحریک انصاف کے دھرنے کی صورتحال پر تجزیہ کار کہتے ہیں کہ امپائر کی انگلی نہیں اٹھی، عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔

اس وقت حکومت پرسکون اور پی ٹی آئی مشکل میں نظر آرہی ہے۔ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کو پتا نہیں چلا کہ ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے۔سنیئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ دھرنے کا زور ٹوٹ گیا ہے، اس وقت عدلیہ یا فوج امپائر نہیں، عوام امپائر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بڑی تعداد میں اپنی جگہ موجود ہیں،طاہرالقادری کی سیاسی منصوبہ بندی عمران خان کی منصوبہ بندی سے زیادہ بہتر ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ استعفیٰ تووزیراعظم نوازشریف نے دینا نہیں ہے ،حکومت کو مذاکرات کرنے میں کوئی جلدی نہیں،حکومت3 بجے بھی انتظار کرےگی اور رات بھی۔سینئر تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا کہ عمران کان انتظار کرنا نہیں جانتے،ہماری توجہ مسائل کی طرف نہیں نعرے بازی پر ہے۔