لاہور (جیوڈیسک) ملازمہ کو حبس بے جا میں رکھنے کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی لیاقت بھٹی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ سابق رکن اسمبلی لیاقت عباس بھٹی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت سے ان کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تاہم لیاقت عباس بھٹی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کر لی، جس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف جرم ثابت نہیں ہو سکا۔